• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 10438

    عنوان:

    آپ نے فتوی نمبر 8138 میں فرمایا کہ اہل سنت والجماعت کے عقیدہ کے مطابق اللہ ہر جگہ موجود ہے۔ کیا آپ مجھے اس کا ثبوت قرآن کریم اور حدیث اور چاروں ائمہ کے اقوال سے دے سکتے ہیں؟ کیوں کہ میں نے عبداللہ بن امام احمد بن حنبل رحمة اللہ علیہ کی کتاب میں پڑھا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 194=194/ م

    آپ نے عبد اللہ بن امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی کتاب میں کیا پڑھا، اس کی وضاحت نہیں کی۔ اللہ تعالیٰ ہرجگہ موجود ہے، یہ اہل سنت والجماعت اور چاروں ائمہ کا متفقہ عقیدہ ہے۔ قرآنی آیات سے اس کا ثبوت ملاحظہ ہو: نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ، وَہُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ، اَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ، وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطًا (القرآن)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند