• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 10266

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ کی ذات کیا ہے؟ یہ عام طورپر کہا جاتا ہے کہ اللہ نور ہے کیا یہ صحیح ہے؟ اور اگر نہیں، تو ہمیں اللہ کے بارے میں کیا یقین رکھنا چاہیے؟ (۲)یہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز سے پہلے پیدا فرمایا، اور اس کے بعد ہر چیز پیدا کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں کہ کیا یہ ہمارے لیے درست عقیدہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161=244/د

    اللہ ایک نور ہے، قرآن وحدیث میں صاف یہ لکھا ہے، قرآن میں ہے: اللّٰہُ نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْض۔

    (۱) سب سے پہلے اللہ نے آپ کے نور کو پیدا کیا ہے، یہ مفہوم حدیث کی مختلف روایتوں سے ثابت ہے۔ محدّثین اگرچہ احادیث کے اسناد پر کلام کرتے ہیں تاہم وہ کہتے ہیں کہ اس کا متن اورمفہوم ثابت ہے۔ کما فيالمرقات، ج:۱ ص:۱۶۷ قدیمی۔ نشر الطیب فی ذکر النبی الحبیب صلی اللہ علیہ وسلم موٴلفہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمة کا مطالعہ فرمائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند