• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 51376

    عنوان: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ براہ کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ براہ کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 51376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 589-612/N=5/1435-U حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کسی نے نہیں پڑھائی، سب نے انفرادی طور پر جماعت کے بغیر آپ کی نماز جنازہ ادا کی جیسا کہ سنن ابن ماجہ (أبواب ما جاء فی الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ صلی اللہ علیہ وسلم ص۱۱۷ مطبوعہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند) میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند