• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 9654

    عنوان:

    میں بینک سے قسط پر گاڑی لینا چاہتاہوں۔ کیا شریعت سے جائز ہے؟ اگر نہیں تو جائز صورت تحریر فرمائیں؟

    سوال:

    میں بینک سے قسط پر گاڑی لینا چاہتاہوں۔ کیا شریعت سے جائز ہے؟ اگر نہیں تو جائز صورت تحریر فرمائیں؟

    جواب نمبر: 9654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2252=2051/ د

     

    بینک خود گاڑی خریدکر اپنا منافع شامل کرکے مجموعی رقم پر آپ کے بدست گاڑی فروخت کرے اور ادائیگی قسطوں میں دینا طے ہو تو یہ صورت جائز ہے۔ اور اگر بینک آپ کو نقد رقم یا چیک دے جس سے آپ گاڑی خریدیں پھر بینک اپنی دی ہوئی رقم پر سود ملاکر مجموعی رقم آپ سے قسطوں میں وصول کرے تو یہ صورت ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند