• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 9240

    عنوان:

    ہمارے رشتہ داروں میں ایک خاتون ہیں جن کے شوہر سود کا کاروبار کرتے ہیں۔ برائے کرم بتائیں کہ اس صورت حال میں خاتون کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    ہمارے رشتہ داروں میں ایک خاتون ہیں جن کے شوہر سود کا کاروبار کرتے ہیں۔ برائے کرم بتائیں کہ اس صورت حال میں خاتون کو کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 9240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1223=1223/م

    اگر مذکورہ خاتون، سادات اور مال داروں میں سے نہیں ہے، تو اپنے شوہر کے مال سے خرچہ لینے کی گنجائش ہے، البتہ سودی لین دین اور حرام کاروبار کرنے کا گناہ شوہر کو ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند