• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 8830

    عنوان:

    فکس ڈپوزٹ اور پی پی ایف اکاؤنٹ کا سود استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اگر انڈیا جیسے ملک میں رہتے ہوں تو سود کے لیے اسلام کا کیا نظریہ ہے؟ کس طرح کا سود حرام ہے؟ قرآن کا حوالہ ضرور دیں جس سے میں بھی پڑھ سکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2272=1868/ ب

    اسلام میں مطلقا ہرقسم کے سود کو ہمیشہ کے لیے حرام کیا گیا ہے، خواہ دارالاسلام میں ہو یا دارالحرب میں ہو۔ مسلمان کو دنیا کے ہرگوشے میں ہمیشہ سود سے بچنا ضروری ہے، اسی سود میں فکس ڈپازٹ اور پی پی ایف اکاوٴنٹ کا سود بھی داخل ہے، یعنی وہ بھی حرام ہے، اس کا استعمال کرنا ہمارے لیے جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند