• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 8436

    عنوان:

    میرے ابو مجبوری میں بینک کی نوکری کررہے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    میرے ابو مجبوری میں بینک کی نوکری کررہے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 8436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1300=1114/ل

     

    بینک میں کسی ایسے کام کی ملازمت جس میں سود پر تعاون ہو، ناجائز ہے مجبوری میں بھی یہی حکم ہے۔ البتہ ان کو فوراً یہ ملازمت ترک نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ان کو کسی جائز ملازمت کی تلاش میں سعی بلیغ سے کام لینا چاہیے اور ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردینی چاہیے۔ اور اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند