• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 7508

    عنوان:

    والدین کے لیے میری کمپنی میڈیکل منافع مہیا کرتی ہے۔ انشورنس کی تھوڑی قسط کمپنی دیتی ہے اور بقیہ بیمہ کی قسط ہمیں ادا کرنی ہوتی ہے۔ اس وقت کمپنی عام میڈیکل علاج کے لیے پانچ ہزار روپئے اور پینتالیس ہزار روپئے اسپتال میں بھرتی کے لیے مہیا کرتی ہے۔ کیا میں یہ منافع لے سکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1513=1429/ د

    بیمہ سود و قمار پر مشتمل ہوتا ہے، میڈیکل بیمہ کرانا بھی ناجائز ہے، جتنی رقم قسطوں میں آپ نے یا آپ کی کمپنی نے جمع کیا ہے، اس سے زائد منافع حاصل کرنا درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند