• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69938

    عنوان: کیا ہم نیا بزنس شروع کرنے کے لیے بینک سے لون سکتے ہیں؟

    سوال: گذشتہ ایک سال سے میرا موجودہ بزنس صحیح سے نہیں چل رہاہے، اور چار مہینے سے بزنس زیرو پر چل رہاہے، تمام بچت ختم ہوگئی ہے، اور اب روزانہ کا خرچ مشکل ہوگیاہے، ہم ایک نیا بزنس شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن اس کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا ہم نیا بزنس شروع کرنے کے لیے بینک سے لون سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 980-1110/B=12/1437

     

    بغیر سُودی قرض لیے ہوئے کوئی چھوٹا ہی کام کرسکتے ہوں تو شروع کردیں، اللہ تعالی اس میں برکت دے گا۔ سُودی قرض لینے میں نحوست ہی نحوست ہے اس میں کوئی برکت نہیں ہوتی بلکہ اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ بینک کا قرض نہیں ادا کرپاتا ہے تو اس کا مکان بھی قُرق ہوجاتا ہے، پھر بڑی بے عزتی کا سامان کرنا پڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند