• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69937

    عنوان: لون لینے کا حلال طریقہ؟

    سوال: انڈین بینک سے لون لینے کے لیے حلال طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 69937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1468-1476/L=01/1438
    لون لینے کے لیے کسی حلال طریقہ کا مجھے علم نہیں، البتہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی ایسی اسکیم آئے جس میں رقم لینے کے بقدر ہی جمع کرنا پڑے تو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند