• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69810

    عنوان: بینک سے لون لینے کے بعد پھر کس طرح اس کی ادائیگی ہوگی

    سوال: مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ میں براہ راست سوال کرسکتاہوں، میرا ایک معاملہ یہ ہے کہ میرے بھائی فرانس میں رہتے ہیں اوران کو ہیلتھ انشورنس، انکم ٹیکس اور پینشن کی رقم اپنی تنخواہ سے دینے پڑتے ہیں، ہر مہینہ تقریبا ۱۲۰۰ یورو۔ میرا سوال یہ ہے کہ وہ جس مالک کے پاس کام کرتے ہیں وہ یہ رقم چھ مہینے سے زیادہ مدت تک دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس کے بعد ن کو مالک پیسے نہیں دینا چاہتے ہیں، اگر میرے بھائی بارہ مہینوں تک یہ رقم جمع نہیں کریں گے تو کچھ قانون کے مطابق سے اس کو فرانس سے باہر کردیا جائے گا، نیز قانونی طورپر ان کو ایک ساتھ دوسری کمپنی میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس صورت حال میں کیا وہ بینک یا کسی فائنانس ادارے سے لون لے سکتے ہیں؟ تاکہ وہ رقم ادا کرسکیں جیسے ٹیکس ۴۰۰ یورو ، ہیلتھ انشورنس ۲۵۰یورو، پینشن میں کٹوتی ۲۶۵ یورو، اور دوسرے چھوٹے چھوٹے ٹیکس ۔ جواب پا کر مجھے خوشی ہوگی۔

    جواب نمبر: 69810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1008-1076/B=12/1437

    بینک سے لون لینے کے بعد پھر کس طرح اس کی ادائیگی ہوگی جبکہ ہیلتھ انشورنس، انکم ٹیکس اور پینشن کی رقم بھی دینی ہوگی، یہ تو مزید اور بوجھ اپنے اوپر ڈالنے کی بات ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ لون لینے سے اور زیادہ مصیبت میں مبتلا ہوجائیں۔ اس لیے بینک سے یا کسی بھی فائنانس ادارہ سے آپ کو قرض نہ لینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند