• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 6904

    عنوان:

    آج کل جب اسلامی بنک نہیں ہیں تو کیا ہم اپنا پیسہ دوسرے بینک میں رکھ سکتے ہیں جب کہ گھر میں چوری کا ڈر ہوتا ہے اور ہمیں سود نہیں لینا ہے۔ برائے مہربانی جواب دیں۔

    سوال:

    آج کل جب اسلامی بنک نہیں ہیں تو کیا ہم اپنا پیسہ دوسرے بینک میں رکھ سکتے ہیں جب کہ گھر میں چوری کا ڈر ہوتا ہے اور ہمیں سود نہیں لینا ہے۔ برائے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 6904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720=720/ م

    ہاں! اگر روپیہ گھر میں چوری ہوجانے کا اندیشہ ہو، تو بغرض حفاظت بحالت مجبوری غیراسلامی بینک میں بھی روپیہ، رکھ سکتے ہیں، اور سودی رقم کو بلانیت ثواب، فقراء پر صدقہ کردینا واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند