• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 6032

    عنوان:

    میرا پیشہ کمپیوٹر سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ ہے اور کبھی کبھی موٴکل کی ضرورت کے مطابق مجھے سودکا حساب کرنے والا پروگرام بنانا پڑتا ہے۔ کیا اس طرح کا کمپیوٹر پروگرام بنانا جو سود کا حساب کرتا ہو حرام ہے؟

    سوال:

    میرا پیشہ کمپیوٹر سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ ہے اور کبھی کبھی موٴکل کی ضرورت کے مطابق مجھے سودکا حساب کرنے والا پروگرام بنانا پڑتا ہے۔ کیا اس طرح کا کمپیوٹر پروگرام بنانا جو سود کا حساب کرتا ہو حرام ہے؟

    جواب نمبر: 6032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1102=946/ ب

    جی ہاں حرام ہے۔ حدیث شریف میں لعنت آئی ہے: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواءٌ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند