• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 5755

    عنوان:

    برائے مہربانی یہ بتائیے گا کہ اسلامک بینکنگ کا دین اسلام میں کوئی تصور ہے کہ نہیں؟

    سوال:

    برائے مہربانی یہ بتائیے گا کہ اسلامک بینکنگ کا دین اسلام میں کوئی تصور ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 5755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 731=797/ د

     

    بینکنگ کی اصطلاح تو جدید ہے البتہ اس کے مقاصد میں سے قرض کا لین دین، اور کاروباری ذرائع کو فروغ دینا ہے تو اسلام سود کی بنیاد پر قرض کے لین دین کی بالکلیہ نفی بلکہ ممانعت کرتا ہے، البتہ رہن رکھ کرقرض کا لین دین، اور مضاربة و شرکة کے بنیادوں پر کاروبار کو فروغ دینا اور ارباب مال و ارباب ہنر دونوں کو باہمی اشتراک سے ترقی کرنے کے مواقع فراہم کرتاہے۔ اسلامی تعلیمات کی اصولی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے طریقے اختیار کئے جائیں گے تو اس کو "اسلامی بینکنگ" کہا جاسکتا ہے۔ لیکن مروجہ بینکنگ کا لازمی جزسودی لین دین ہے۔ اسلامی بینکنگ میں کلی طور پر اس سے اجتناب کرنا لازم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند