• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 5547

    عنوان:

    ایک آدمی بینک کی نوکری کررہا ہے۔ کیا اس کو بینک کی نوکری چھوڑ دینی چاہیے یا پہلے اور نوکری تلاش کرے اور پھر چھوڑے؟ اور ایک بیٹا ہے چار مہینہ لگائے ہوئے ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے، اس کو بینک والی کمائی کھانی چاہیے یا نہیں؟ براہ کرم جلدی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 627/ د= 579/ د

    نوکری چھوڑدینے میں معاشی پریشانیوں میں پڑجانے کا اندیشہ ہے تو ایسے حالات میں فوراً چھوڑنے کا حکم نہیں ہے بلکہ جائز ذریعہ آمدنی کی تلاش و جستجو کرتا رہے، جب انتظام ہوجائے اس وقت چھوڑدے۔ اور بیٹا اپنے حالات لکھ کر خود معلوم کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند