• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 4648

    عنوان:

    میں نے دو ٹی وی چینلوں پر (کیو اور اسلام ٹی وی) پر ایک مفتی یا مولانا کو سنا جو کہ ناظرین سے براہ راست فون اورای میل موصول کررہے تھے۔ناظرین کی طرف سے غیر مسلم بینک میں فکس ڈپوزٹ کے سود کے بارے میں ایک سوال آیا۔ تو اس ناظر کو یہ جواب ملا کہ غیر مسلم بینک سے فکس پوزٹ اکاؤنٹ پر سود لینا ممنوع نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ سود کا معاملہ صرف مسلمانوں کے درمیان ہے۔اوپر مذکور معاملہ کا قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1328=1000/ ھ

    علی الاطلاق غیرمسلموں سے سودی معاملہ کرنا یا سود لینا بھی جائز نہیں، فتاویٰ محمودیہ جلد رابع میں اس پر مدلل مفصل بحث ہے، اس میں ملاحظہ کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند