• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 3800

    عنوان:

    میں ایک ایم این سی کمپنی میں کام کرتاہوں۔ میں گھر کے لیے لون (سودی قرض) لینا چاہتاہوں۔ مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ اس کے لیے کوئی اور صورت ہو توبراہ کرم، اس مطلع فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

    سوال:

    میں ایک ایم این سی کمپنی میں کام کرتاہوں۔ میں گھر کے لیے لون (سودی قرض) لینا چاہتاہوں۔ مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ اس کے لیے کوئی اور صورت ہو توبراہ کرم، اس مطلع فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 3800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 56/ م= 56/ م

    ایم، ایم، سی کمپنی کے کاروبار کی نوعیت کیا ہے؟ سودی کاروبار میں ملوث تو نہیں؟ اور اس کمپنی میں آپ سے متعلق کیا کام ہے؟ ان چیزوں کی وضاحت فرمائیں، لون لینے میں سود دینا پڑتا ہے جب کہ سود کا لینا اور دینا دونوں حرام ہیں، اس لیے کوشش یہی ہونی چاہیے کہ بلاسودی قرض کہیں سے حاصل ہوجائے تاکہ آپ لون لینے سے بچ جائیں، ہاں اگر سعی بلیغ کے باوجود کہیں سے بلاسودی قرض کا نظم نہ ہوسکے اور آپ کے پاس رہائش کے لیے ذاتی مکان نہیں، گھر بنوانے کی شدید ضرورت ہو تو ایسی مجبوری میں بقدر ضرورت جس سے رہنے کے لیے گھر کا نظم ہوجائے سودی لون لینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند