• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 3010

    عنوان:

    کیا ہم بینک سے ایڈوانس تنخواہ لے سکتے ہیں حالاں کہ ہمیں معلوم ہے کہ بینک سود وصول کرے گا لیکن ہم کو ضرورت ہے کیوں کہ ہمارے پاس گھر نہیں ہے اور ہم کرایہ کے مکان پر رہتے ہیں۔

    سوال:

    کیا ہم بینک سے ایڈوانس تنخواہ لے سکتے ہیں حالاں کہ ہمیں معلوم ہے کہ بینک سود وصول کرے گا لیکن ہم کو ضرورت ہے کیوں کہ ہمارے پاس گھر نہیں ہے اور ہم کرایہ کے مکان پر رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 3010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1057/ ج= 1057/ ج

    رہائش کے لیے مکان آدمی کی ناگزیر ضرورت ہے۔ اگر آدمی محتاج ہو اور بغیر سود کا قرضہ نہ ملتا ہو تو بقدرِ ضرورت مکان (کہ جس سے سردی گرمی اور بارش سے تحفظ ہوسکے) کی تعمیر کے لیے ایڈوانس تنخواہ لینے کی اجازت ہے: ویجوز للمحتاج الاستقراض بالربح (الأشباہ والنظائر: ص۱۱۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند