• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 177042

    عنوان: بنک میں جمع رقم پر ماہانہ منافع یا سود حاصل كرنا؟

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ کچھ لوگ بینک میں رقم فکس کرا دیتے ہیں اور بدلے میں بینک انہیں ہر ماہ کچھ رقم منافع کے طور پر دیتا ہے، اس معاملے میں کیا حکم شرع ہے ؟

    جواب نمبر: 177042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:669-494/L=7/1441

    بینک میں رقم فکس کراکر بطور منافع کچھ رقم ہرماہ لیتے رہنا جائز نہیں ،یہ سودی شکل ہے۔ وہو فی الشرع عبارة عن فضل مال لا یقابلہ عوض فی معاوضة مال بمال.(الفتاوی الہندیة 3/ 117)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند