• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 176600

    عنوان: بڑی کمپنی سے کام لینے کے لئے رشوت دینا

    سوال: حضرت مفتی صاحبان آپ سے یہ سوال کرنا تھا کہ میں یہاں پر جہاں رہتا ہوں یہاں پر مسئلہ یہ ہے کہ کام کرنے کی اتنا کھلا اجازت نہیں ہے لہذا بڑی کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا چاہتا ہوں اپنے پرنٹنگ کے کام کا سب کو معلوم ہے کہ رشوت کے بغیر پرچیزنگ مینجر کام نہیں دیتے ہیں (ہمارے سے زیادہ ریٹ والے رشوت دے کر لے جاتے ہیں) تو اس صورت میں کیا کیا جائے میں نے ان کو ایک صورت پیش کی تھی کہ آپ اضافی انوائس لے لیا کریں لیکن وہ اس پر بھی آمادہ نہیں ہوئے باہر چھوٹے موٹے کام کرنے میں پکڑے جانے کا خطرہ ہے ملکی قوانین سخت ہے اپنا ذاتی کام کوئی نہیں کرسکتے اور جاب اس لئے نہیں کرتا کہ خرچہ پورا نہیں ہوتا۔

    جواب نمبر: 176600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 525-429/D=06/1441

    رشوت دینا اور لینا دونوں حرام ہے ۔ لہٰذا آپ چھوٹے کاموں پر اکتفا کریں اور کم آمدنی پر قناعت کرلیں تو یہ بہتر ہے۔

    لیکن اگر بڑی کمپنی سے کنٹرکٹ کرنا ضروری ہو بغیر اس کے آپ کا گذر بسر دشوار ہو ایسی صورت میں بڑی کمپنی سے کام لینے کے لئے رشوت دینے کی گنجائش ہوگی مگر اس سے توبہ استغفار کرتے رہیں اور اس حرام سے بچنے کی فکر میں رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند