• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 176225

    عنوان: كیا سود كی رقم تھوڑی تھوڑی كركے صدقہ كی جاسكتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے سیونگ اکاؤنٹ میں انٹریسٹ کے پیسے ہیں جس کو میں کسی ضرورتمندکو دینا چاہتاہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایک ساتھ پوری رقم دینا ضروری ہے یا تھوڑی تھوڑی رقم کی شکل میں دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 176225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 493-446/M=05/1441

    اگر پوری رقم، بقدر نصاب یا اس سے زائد ہے تو تھوڑی ، تھوڑی کرکے بلانیت ثواب کئی غرباء کو دیدیں، اور اگر رقم نصاب سے کم ہے تو یکبارگی ایک کو بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند