• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 175502

    عنوان: نیٹ بینکنگ میں منی ٹرانسفرنگ وغیرہ پر ملنے والے پوائنٹس کا حکم

    سوال: میرا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ ہے میں اس اکاؤنٹ کو نیٹ بینکنگ کے لئے استعمال کرتا ہوں جس کے استعمال پر یعنی آن لائن پیسے بھیجنے پر بل کے ادئیگی پریا خریداری پر کچھ پوائنٹس ملتے ہیں مختلف ناموں سے ٹچ پوائنٹس اور آربیٹس نام سے وہ ملتے ہیں اس پوائنٹس سے آپ اپنے بل اور موبائل کو ریچارج کرسکتے ہیں کیایہ پوائنٹس لینا حلال ہے یا حرام؟ اور کیا سود میں آتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 175502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:194-194/N=4/1441

    نیٹ بینکنگ میں منی ٹرانسفرنگ، بل کی ادائیگی اور اشیا کی خریداری پر مختلف ناموں سے جو پوائنٹس ملتے ہیں اور وہ موبائل ریچارج وغیرہ میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، وہ از قبیل ترغیبی وتشجیعی انعام وعطیہ ہیں، سود نہیں ہیں خواہ اُس کمپنی کی طرف سے ملیں، جس کا ایپ، نیٹ بینکنگ میں استعمال کیا گیا یا بینک وغیرہ کی طرف سے ؛ لہٰذا ان پوائنٹس سے استفادے میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند