• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 174904

    عنوان: قسطوں پر سونا خریدنا

    سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کسی سنار سے سونا خریدتا ہے، اگر کچھ رقم فی الحال ادا کرے اور مبیعہ پر قبضہ کرلے اور باقی رقم اقساط میں ادا کرے تو کیا یہ جائز ہے؟ بینوا توجروا سید شاہ حسن الحسینی

    جواب نمبر: 174904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 376-283/B=03/1441

    چونکہ آجکل کاغذی نوٹوں کے ذریعہ سونے چاندی کی خرید و فروخت ہوتی ہے اس لئے یہ بیع صرف نہیں ہے اس میں اُدھار کی گنجائش ہے، بیع کے وقت مبیع پر قبضہ کرلیا کچھ رقم فی الحال دیدی اور باقی رقم تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کرے تو اس کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند