• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 174294

    عنوان: انشورنس پالیسی سے ملی رقم كا استعمال

    سوال: میرے والد نے میرے لیے انشورنس پالیسی لی تھی ایک لاکھ کی، جب میں ۱۸ سال کا ہوا تو 20000 روپئے اور جب میں ۲۰سال کا ہوا تو 20000 اور جب میں ۲۲ سال ہوا تو 30000 ، جب میں ۲۴ سال کا ہوا تو 30000 ، اس طریقے سے ایک لاکھ روپئے مل گئے مجھ کو پھر جب میں ۲۶ سال ہوا تو مجھے 166500 روپئے ملے تو ایک لاکھ جو والد نے دیئے تھے انشورنس پالیسی والوں کو وہ ایک لاکھ ہوگئے یا نہیں؟ اور جو 166500 مجھے بونس ملا وہ حلال ہے یا نہیں؟ حدیث اور قرآن کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 218-184/M=03/1441

    صورت مسئولہ میں ایک لاکھ روپئے جو والد صاحب نے انشورنس پالیسی کے طور پر جمع کیے تھے اور وہ قسطوار آپ کو وصول ہوگئے وہ تو جائز و حلال ہے لیکن بعد میں جو بونس کے نام پر مزید رقم ملی وہ سود ہے اور ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند