• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 172642

    عنوان: سود کی ناپاکی سے مال کس طرح پاک ہوگا؟

    سوال: میں نے سود پر 20000 روپئے قرض لیے تھے، میں اب اس کی ادائیگی کرنا چاہتاہوں، سود کی ناپاکی سے میں اپنے مال کو کیسے پاک کروں؟

    جواب نمبر: 172642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1373-1134/H=12/1440

    سچی پکی توبہ کرلینے نیز تنگی ترشی برداشت کرکے جلد از جلد سودی قرض کی ادائیگی کرلینے اور آئندہ پختہ عزم کر لینے سے ان شاء اللہ سودی قرض یا سودی بلکہ مکروہ معاملہ کے ارتکاب سے بھی پوری طرح بچوں گا بس ایسا کرنے سے مال پاک صاف رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند