• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 167046

    عنوان: ایك ہزار روپئے جمع كرنے پر جو فری منٹس ملتے ہیں اس كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: پاکستان مین ایک موبائل کمپنی جس کا نام موبی لنک ہے اس کی ایک سروس ہے ایزی پیسے کے نام سے ۔اگر ہم اپنے اکاونٹ میں ایک ہزار روپیہ رکھتے ہیں تو ہمیں روزانی 30 منٹس اور 30 میسجز فری ملتے ہیں جبکہ ہمارا ایک ہزار محفوظ رہتا ہے ہم جب چاہے اسے کیش کروا سکتے ہیں۔کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے ۔ براہ کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:294-212/sd=3/1440

    ایک ہزار روپئے اکاوٴنٹ میں جمع رکھنے کی شرط پرروزآنہ ملنے والے فری منٹ سے فائدہ اٹھانا شرعاً جائز نہیں ہے ، یہ قرض سے انتفاع کی شکل ہے جس کو حدیث میں ”سود“ کہا گیا ہے ، کل قرض جر منفعةً فہو ربا (مصنف ابن ابی شیبہ: ۲۰۶۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند