• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 166669

    عنوان: سودی قرض سے کمایا ہوا نفع حلال ہے یا حرام؟

    سوال: میں نے سود کی شکل میں دو لاکھ روپئے قرض لیے ہیں اس کو جلدی سے چکابھی دیاتو اس سود کے پیسہ سے کمائی ہوئی یا منافع ہوا اور پورے سالوں سال تک وہ منافع اس سود پہ لیے ہوئے قرض کی وجہ سے ہے تو کیا وہ منافع پیسہ حلال ہے یا حرام؟ اور منافع والا پیسہ ایک بہت بڑی پونجی کی شکل میں تیار ہے اور اس سے بزنس چل رہاہے۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-158/sd=2/1440

    سودی قرض سے کمایا ہوا نفع حرام نہیں ہوتا، لہذا صورت مسئولہ میں اگرآپ نے سودی قرض سے کسی جائز کاروبار کے ذریعہ جو نفع کمایا، وہ حلال رہے گا؛ البتہ سودی قرض لینے کا گناہ ہوگا، جس سے توبہ استغفار کرنا ضروری ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند