• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 166122

    عنوان: تعمیر کی تکمیل کے لیے سودی قرض لینا؟

    سوال: میرے ایک دوست نے اپنا مکان بنانا شروع کیا تھا، آدھی تعمیر ہوچکی ہے، مگراس بقیہ کام کو پورا کرنے کے لیے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے، وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے پیسہ مانگ رہاہے ، مگر کوئی اس کی مدد نہیں کررہاہے،کیا وہ اپنے گھر کے بقیہ تعمیری کام کو پورا کرنے کے لیے بینک سے لون لے سکتاہے؟ بینک اس کو لون دینے کے لیے تیار ہے، تو کیا اس صورت میں وہ ہوم لون لے سکتاہے؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 166122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:148-68/sd=2/1440

     ہوم لون لینے میں سود دینا پڑے گا اور حدیث میں سود لینے اور دینے دونوں پر لعنت آئی ہے ، اس لیے سلامتی کی راہ یہی ہے کہ سودی لون لینے سے احتراز کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند