• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165243

    عنوان: تعلیمی لون لینا کیسا ہے؟

    سوال: زید نے اپنے بیٹے کو بارہ کلاس سائنس کے ذریعے پڑھایا ہے اس کے بعد میڈیکل کی کوچنگ بھی کرائی، مگر سرکاری یا نیم سرکاری کسی بھی ادارے میں باوجود قابلیت کے داخلہ نہیں مل سکا زید کی آمدنی اتنی نہیں ہے جو کسی پرائیویٹ کالج کا خرچ برداشت کر سکے ۔ محترم جناب آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا پرائیویٹ ادارے میں داخلے کے لئے کس سرکاری بینک سے تعلیمی لون لیا جا سکتا ہے یا نہیں جو تعلیم پوری ہونے کے بعد قسطوں میں ادا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 165243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 50-51/M=1/1440

    سرکاری بینک سے تعلیمی لون لینے میں سود کی ادائیگی کرنی پڑے گی اور سودی لین دین شریعت میں موجب لعنت عمل ہے اس لئے سودی معاملے سے بچنا بھی اہم ہے، اگر بلا سودی قرض کہیں سے حاصل ہو سکتا ہو تو اس کی کوشش کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند