• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165143

    عنوان: ردی نوٹ کی جید کے عوض بیع

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلئہ ذیل کے بارے میں کہ آج کل جو کٹے اور پھٹے نوٹوں کی آدھی قیمت میں خرید و فروخت کی جاتی ہے اس کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے اور اس سے حاصل شدہ کمائی کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 165143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:37-72/sd=2/1440

    اگر پرانے پھٹے نوٹوں کی مالیت ختم نہیں ہوئی ہے، تو ان کو کم قیمت پر فروخت کرنا جائز نہیں ہے، اس کی آمدنی حلال نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند