• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165078

    عنوان: انٹریسٹ کو پروفیشنل ٹیکس میں دینا

    سوال: میرا نام محمد أثنیہ ہے۔ ممبئی میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ وہ کمپنی ہر مہینہ میری تنخواہ میں سے پروفیشنل ٹیکس کے ۲۰۰/ روپئے خصم کرتی ہے پورے ایک سال کے ۲۵۰۰/ روپئے ہیں۔ لیکن کمپنی نے پروفیشنل ٹیکس نمبر ابھی تک نہیں دیئے۔ ٹیکس نمبر مانگنے پر کہتی ہے تمہیں مل جائے گا۔ اب میرا سوال ہے کہ کیا میں اپنے انٹریسٹ کو پروفیشنل ٹیکس کی خاطر استعمال کرسکتا ہوں؟ اور گھر سب کا اکاوٴنٹ ہے تو سب کے بینک کو استعمال کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 165078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 19-160/B=2/1440

    پروفیشنل ٹیکس میں آپ سرکاری بینک کے انٹریسٹ کی رقم دے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ آپ کا دیا ہوا پیسہ حکومت کے کھاتے میں پہونچ جائے۔ دوسرے کے اکاوٴنٹ کا انٹریسٹ بھی اس سے کہہ کر آپ پروفیشنل ٹیکس میں دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند