• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162745

    عنوان: ایک دوسرے کی سودی رقم انكم ٹیكس میں دینا؟

    سوال: میں اور میرے والد دونوں سرکاری ملازم ہیں اور سرکاری بینک میں ہمارا بینک اکاؤنٹ ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے اکاؤنٹ میں موصول شدہ سودی رقم سے میرے لیے والدصاحب کا انکم ٹیکس ادا کرنا جاجائز ہے؟ یا والد صاحب کے اکاؤنٹ کی سودی رقم سے میرا انکم ٹیکس ادا کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 162745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 928-840/B=10/1439

    جی ہاں! ایک دوسرے کی سودی رقم ایک دوسرے کے انکم ٹیکس میں دینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند