• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 161723

    عنوان: کیا ٹرم انشورنس لینا جائز ہے ؟

    سوال: کیا ٹرم انشورنس لینا جائز ہے ؟ ٹرم انشورنس میں سال میں کچھ پیسے دینا ہوتا ہے کمپنی کو اور اگر جس کا ٹرم انشورنس ہے اس کی موت ہو جائے کسی وجہ سے تو پھر اس کے گھر والوں کو پیسہ ملتا ہے ۔

    جواب نمبر: 161723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1056-964/M=9/1439

    ٹرم انشورنس میں جو سالانہ کچھ پیسے کمپنی کو دینے پڑتے ہیں وہ جمع شدہ پیسے اگر کمپنی اضافہ کے ساتھ اس کے گھر والوں کو دیتی ہے تو یہ سودی معاملہ ہے لہٰذا ناجائز اور حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند