• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 161201

    عنوان: شئ مرہونہ سے فائدہ اٹھانا؟

    سوال: کیا ہم مکان یا کھیت کسی طے کردہ قیمت پر رکھ سکتے ہیں؟ مثلاً مکان مالک کو ۵/ لاکھ روپئے دو سال کے دیئے اور ماہانہ ۵۰۰/ روپئے دینا طے کیا، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 161201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:992-868/H=8/1439

    پانچ لاکھ روپئے قرض ہیں اور مکان یا کھیت مستاجر ہے اور معتاد کرایہ سے کم پر معاملہ کرنا قرض ہی کی وجہ سے ہے جو سود کے حکم میں ہے پس اس طرح معاملہ کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند