• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 160332

    عنوان: ایس بی آئی کی طرف سے کمیشن پر كام كرنا؟

    سوال: میں ایس بی آئی کسٹمر سروس سینٹر چلاتا ہوں، جس کے اندر یہ تین طرح کے کام ہوتے ہیں۔ (۱) کیش وِدھرال (رقم نکلوانا)۔ (۲) ڈپوزٹ (جمع کرنا) ۔ (۳) منی ٹرانسفر (رقم کی منتقلی) ۔ یہ سب کرنے پر مجھ کو ایس بی آئی کی طرف سے کمیشن ملتا ہے، میں یہ سب ٹرانزیکشن (منتقلی) اپنے خود کے پیسے سے کرتا ہوں، یہ کام کرنے کے لئے مجھ کو ایک کمپنی نے آفر کیا، جس میں کمپنی کو ۳۰/ فیصد اور مجھ کو ۷۰/ فیصد منافعہ ملتا ہے، کیا یہ کام درست ہے؟ نوٹ: یہ سب کام میں اپنے پیسوں سے کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 160332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:872-724/sd=7/1439

    صورت مسئولہ میں مذکورہ کام کرنے پر اگر ایس بی آئی کی طرف سے کمیشن متعین ہوتا ہے ، تو آپ کے لیے کمیشن پر یہ کام کرنا جائز ہے اورجس کمپنی نے آپ کو مذکورہ کام کرنے کا آفر دیا ہے ، اگر اس کی صورت یہ ہے کہ ایس بی آئی کی طرف سے کمپنی کو کام دیا گیا ہے ، کمپنی وہ کام آپ سے لے گی اور ایس بی آئی کی طرف سے جو کمیشن ملے گا، وہ کمپنی اور آپ کے درمیان تیس اور ستر فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، تو شرعا یہ صورت بھی جائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند