• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 159143

    عنوان: دكان كا انشورنس كرانا؟

    سوال: میری ایک دکان ہے، اب مجھے گھر بنانے کے لیے کچھ پیسے چاہئے لون پر، میں اپنی دکان پے لون لینا چاہتا ہوں تو بینک مجھے انشورنس کرنے کو بول رہا ہے، ایسا انشورنس کرنا کیسا ہے؟ اور گھر بنانے کے لیے بینک سے لون لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 159143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:700-572/sn=7/1439

    انشورنس اور لون سود وقمار پر مشتمل ہوتا ہے اور سود وقمار ان بڑے محرمات میں سے ہیں جن کا ذکر قرآنِ کریم میں صراحةً آیا ہے؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے انشورنس پالیسی لینا یا مبنی برسود لون لینا شرعاً جائز نہیں ہے؛ لہٰذا آپ نہ تو انشورنس کرائیں اور نہ گھر بنانے کے لیے لون لیں، گھر بنانے کے لیے مباح اور جائز طریقے سے پیسوں کا نظم کرنے کی کوشش کریں قال اللہ تبارک وتعالی: یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ (لمائدہ: ۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند