• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 158974

    عنوان: کمپنی کی طرف سے مفت میں جاری شدہ ہیلتھ انشورنس کارڈ سے علاج کرانا

    سوال: کمپنی کی طرف سے ملازمین کو مفت میں جاری شدہ ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے استفادہ اٹھانا حلال ہے یا حرام؟ کیونکہ اس سہولت کی وجہ سے علاج مفت یا بارعایت دستیاب ہوتا ہے ۔ بارک اللہ فی الدارین

    جواب نمبر: 158974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:710-726/sn=8/1439

    اگر آپ خود کوئی رقم انشورنس کمپنی کو نہیں دیتے اور نہ ہی آپ کمپنی سے انشورنس کرانے کا کوئی معاملہ کرتے ہیں؛ بلکہ کمپنی از خود آپ کی طرف سے رقم جمع کرکے آپ کا انشورنس کرادیتی ہے تو آپ کے لیے کمپنی کی طرف سے ملنے والے ہیلتھ انشورنس کارڈ سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔ (دیکھیں: چند اہم عصری مسائل: ۲/ ۲۸۱، ۲۸۲، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند