• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 158818

    عنوان: ترکہ کے سود کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے متعلق: زید متوفی نے اپنے ترکہ میں کچھ نقد رقم چھوڑی، اس رقم کے ساتھ بینک اور دوسری کمپنی سے ملی ہوئی سود کی رقم بھی موجود ہے ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا وارثان کے درمیان صرف اصل رقم تقسیم ہوگی یا سود کے رقم کی بھی تقسیم ہوگی؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 158818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 615-477/sd=5/1439

     ورثاء کے درمیان صرف اصل رقم تقسیم ہوگی، سود کی رقم غرباء کو ثواب کی نیت کے بغیر دیدی جائے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند