• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156621

    عنوان: کیا ہم بینک سے ملے ہوئے انٹریسٹ کو بینک سے لیے ہوئے لون کی رقم میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت، میرا ایک سوال یہ ہے کہ کیا ہم بینک سے ملے ہوئے انٹریسٹ کو بینک سے لیے ہوئے لون کی رقم میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں؟ یعنی کہ بینک سے لون ملتا ہے اس کے انٹریسٹ کا پیسہ، بینک ہمیں جو انٹریسٹ دیتا ہے سیونگ اکاوٴنٹ پر اس میں ایڈجسٹ ہو سکتا ہے؟ یعنی انٹریسٹ کا پیسہ انٹریسٹ میں ہی واپس بینک کو دے دیا جائے۔

    جواب نمبر: 156621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 304-214/SN=3/1439

    اگر دونوں بینک سرکاری ہیں یا دونوں ایک ہی کمپنی کے ہیں تو صورت مسئولہ میں بینک سے حاصل شدہ انٹرسٹ کی رقم لون لینے کی وجہ سے بینک کو جو ”سود“ ادا کرنا پڑتا ہے اس میں دینے کی گنجائش ہے؛ کیونکہ یہ بھی رد إلی المالک کی شکل ہے اور سود کی رقم میں یہی بات اصولاً مطلوب ہے ․․․․․ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذّر الرد عمل صاحبہ (ردالمختار) نیز دیکھیں: منتخبات نظام الفتاوی: ۳/۱۰۵، ۱۰۶، ط: ایفا پبلیکیشنز )۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند