• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156579

    عنوان: آئی سی آئی سی آئی پرائیویٹ بینک سے ملا ہوا انٹریسٹ انكم ٹیكس‏، وكیل كی فیس وغیرہ میں دینا ؟

    سوال: حضرت، آئی سی آئی سی آئی بینک پرائیویٹ سے ملا ہوا (غیر ارادةً) انٹریسٹ سے، مندرجہ ذیل مدوں کی رقم دی جاسکتی ہے؟ (۱) انکم ٹیکس ۔ (۲) وکیل فیس (انکم ٹیکس)۔ (۳) سی اے فیس (انکم ٹیکس کے لیے جانچ پڑتال)۔ (۴) نگر اور وکاس کا (جو ایک طرح کا ہوم ٹیکس ہے، جو دوکانوں پر لگتا ہے)۔ (۵) سی اے فیس (جی ایس ٹی طریقے پر)۔

    جواب نمبر: 156579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:290-257/L=3/1439

     

    پرائیویٹ بینک سے ملے ہوئے سود کو مذکورہ بالا کسی ٹیکس میں دینا جائز نہیں، اس رقم کو بلانیتِ ثواب فقراء پر تقسیم کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند