• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156285

    عنوان: ٹرین لیٹ ہونے كی وجہ سے دوسری ٹرین كا ٹكٹ سودی پیسوں سے بنوانا؟

    سوال: حضرت، میں نے اپنا ٹکٹ کیا ہے آج کا ٹکٹ تھا لیکن ٹرین بارہ گھنٹہ لیٹ تھی، تو میں نے سوچا کہ یہ کینسل کراکے دوسری ٹرین کا ٹکٹ نکلوا کر چلا جاوٴں لیکن جو ٹرین لیٹ ہے اس کا ٹکٹ کینسل کرنے پر کوئی بھی پیسہ واپس نہیں ملے گا تو کیا اس میں میں سود کا پیسہ دسے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 156285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:247-390/Sn=5/1439

    چونکہ آپ نے صورتِ مسئولہ میں ٹکٹ کینسل کرایا ہی نہیں یعنی حکومت کو یہ اطلاع ہی نہیں دی کہ آپ اس ٹرین سے سفر نہیں کررہے ہیں؛ اس لیے آپ کے لیے دوسری گاڑی کے ”ٹکٹ“ میں ”سود“ کی رقم صرف کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند