• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156188

    عنوان: جنرل ٹكٹ لے كر سلیپر میں سفر كرنے پر جو پنالٹی لگتی ہے كیا وہ رقم سود کے پیسوں سے دے سکتے ہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص دہلی سے لکھنوٴ جا رہا ہو اور اس نے جنرل ٹکٹ لے کر سلیپر کلاس میں سفر کیا جب کہ سیٹ نہیں ملی اور اس کے بعد ٹی ٹی ای (TTE) پنالٹی کاٹا جنرل ٹکٹ کی وجہ سے، تو کیا پنالٹی کی رقم سود کے پیسوں سے دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 182-176/D=3/1439

    پنالٹی میں سود کی رقم دینا جائز نہیں ہے، اسی طرح جنرل ٹکٹ لے کر سلیپر میں سفر کرنا بھی قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے ناجائز ہے؛ اس لیے اگر مجبوری میں سلیپر میں سفر کرنا پڑجائے تو ٹی ٹی ای کو بتاکر بیٹھے تاکہ وہ پنالٹی ٹکٹ بنادے۔ إن سبیل الکسب الخبیث التصدُّق إذا تعذر الردّ علی صاحبہ اھ ۔ (الشامیة: ۹/۵۵۳، ط: زکریا) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند