معاملات - سود و انشورنس

India

سوال # 155973

حضرت، میں آئی ٹی کمپنی میں کام کرتاہوں، ماشاء اللہ میری تنخواہ اچھی ہے، کیا ٹیکس بچانے کے لیے ایل آئی سی کروا سکتا ہوں؟ ایل آئی سی کا پیسہ میں جتنا ادا کروں گا اتنا ہی لوں گا کوئی بھی انٹریسٹ نہیں لوں گا مقررہ تاریخ کے بعد، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر نہیں! تو کیسے ٹیکس بچائیں اسلامی نظریہ سے؟ براہ کرم میری مدد فرمائیں۔

Published on: Nov 12, 2017

جواب # 155973

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 190-137/SN=2/1439



صورت مسئولہ میں اپنی گاڑھی کمائی کو غیر شرعی ٹیکس (مثلاً انکم ٹیکس) سے بچانے کے لیے ”ایل آئی سی“ پالیسی لینے کی گنجائش ہے، مدت پوری ہونے پر جب پالیسی کے سارے پیسے وصول کریں تو جس قدر آپ نے جمع کیے تھے اتنا رکھ کر مابقیہ بلا نیت ثواب صدقہ کردیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات