• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155341

    عنوان: اگر ہرمہینہ کی قسط وقت پر نہیں دیا تو اس پر جرمانہ دینا ہوگا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں نے قسط پر پانچ مرلا کا پلاٹ لیا ہوا ہے جس کی قسطیں نومبر ۲۰۱۷ء میں پوری ہو جائیں گی۔ ٹوٹل رقم ساڑھے تین لاکھ ہے۔ ایک مرلا ۷۰/ ہزار کا ہے، ٹوٹل تین سال کی قسطیں ہیں۔ شروع میں ۲۵/ ہزار بطور پیشگی دیا تھا، 7500/= روپئے ماہانہ قسط دیا ہے، اور اب آخر میں ماہانہ ۱۴/ ہزار قسطیں دے رہا ہوں تاکہ ٹوٹل رقم نومبر تک مکمل ہو جائے۔ جب پلاٹ لیا تھا اس میں یہ شرط بھی تھی کہ اگر ہر مہینہ کی قسط وقت پر نہیں دیا تو اس پر جرمانہ دینا پڑے گا، میں نے کچھ قسطیں وقت پر نہیں دیں، کچھ قسطیں ایک ماہ چھوڑ کر اگلے مہینہ کو دو قسطیں ایک ساتھ جمع کروائی ہے، پر کبھی جرمانہ نہیں دیا۔ میں نے اور نہ انہوں نے کبھی مانگا۔ ان سب کنڈیشن اور حالات کے مطابق مجھے یہ بتائیں کہ جو میں نے قسطوں پر پلاٹ لیا ہے، شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 155341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:63-59/D=2/1439

    معاملہ کی یہ شرط کہ اگر ہرمہینہ کی قسط وقت پر نہیں دیا تو اس پر جرمانہ دینا ہوگا، خلاف شرع تھی لیکن جب اس پر عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی اور ساڑھے تین لاکھ جس پر معاملہ ہوا تھا وہی رقم قسطوں میں ادا کی گئی تو قسطوں پر پلاٹ لینے کا معاملہ شرعاً جائز ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند