• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154362

    عنوان: رمضان میں سحری وافطار كا نظم كرنے والوں كو سود كے پیسے دینا؟

    سوال: کیا ہم اس روپئے کو جو کہ بینک میں جمع کی گی رقم پر سود کی شکل میں ملتا ہے ان لوگو ں کو دے سکتے ہے جو رمضان میں سحری اور افطار کا انتظام کرتے ہی بس دینے کی نیت سے ، کسی ثواب کی نیت سے نہیں؟

    جواب نمبر: 154362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1284-1057/D=1/1439

    سحری اور افطاری کھانے والے اگر سب غریب ہیں تو دے سکتے ہیں۔ اور اگر امیر غریب دونوں طرح کے لوگ ہوں تو نہیں دے سکتے۔ سود کی رقم صرف غرباء کو دینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند