• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154122

    عنوان: سود کی رقم کو اپنی رقم سے تبدیل کرکے سودی رقم استعمال کرنا

    سوال: بعد اسلام گذارش ہے کہ ہم نے اپنے کھاتے میں 1000روپئے جمع کرائے تھے ، پہلے بینک کے کھاتے میں لمٹ 500روپئے تھی، اچانگ بنا اطلاع کے بینگ لمٹ 1000روپئے کردی گئی ،میں نے sms service شروع کرایا تھا، اس سروس کاچارج17روپئے کٹ گیا، اب میرے کھاتے میں رقم 1000سے کم رہ گئی، اور بینک نے میرے کھاتے سے رقم کٹنی شروع ہو گئی ، رقم کم ہوتے ہوتے 0رہ گئی ، جب ہمیں معلوم ہواتوہم نے کھاتے میں اور رقم ڈال دی ہمیں اس رقم کا سود ملنے لگا ، سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس سود کی رقم کو اپنی رقم سے تبدیل کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1446-1459/H=1/1439

    سود کی رقم کو اپنی رقم سے تبدیل کرکے سودی رقم استعمال کرنا جائز نہیں، سودی رقم کا حکم یہ ہے کہ بینک سے نکال کر وبال سے بچنے کی نیت کرکے غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو بلانیت ثواب دیدی جائے۔ البتہ جتنی رقم جرمانہ کی بینک نے کاٹی ہے اس کے بقدر بینک سے حاصل شدہ سودی رقم آپ اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند