• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149550

    عنوان: پوری قسطیں جمع نہ کرنے کی وجہ جیوبن بیمہ میں جمع رقم ضبط کرلی گئی تو کیا ضبط شدہ رقم کے بدلے سود استعمال کرسکتا ہوں؟

    سوال: میں نے ایک بینک سے بیمہ کرایا تھا جس کی سالانہ قسط 20000 تھی ، میں نے دو قسط دینے کے بعد پھر آگے کوئی قسط نہیں بھری، میں نے اپنی دو قسطوں کی رقم 40000 کی واپسی کے لیے بینک سے رابطہ کیا تو بینک والوں نے یہ کہا کہ پہلی دو قسطوں کی رقم واپس نہیں کی جائے گی، انہوں نے مجھے روپئے دینے سے انکار کر دیا۔ اسی بینک میں میرا سیونگ اکاوٴنٹ بھی ہے جس میں جمع رقم پر بینک سود دیتا ہے، کیا میں اس سود کی رقم کو جب تک میرے 40000 روپئے پورے نہ ہوجائیں اپنے استعمال میں لاسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 149550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 569-517/sd=6/1438

    صورتِ مسئولہ میں جس بینک سے آپ نے بیمہ کرایا تھا، اگر وہ سرکاری تھا، تو ایسی صورت میں آپ اپنی جمع کرائی ہوئی رقم کے بقدر سیونگ اکاوٴنٹ میں ملنے والی سود کی رقم وصول کرکے اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند