• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149418

    عنوان: داماد نے قرض لیے اب وہ كہہ رہا ہے كہ میں یہ پسے آپ كی بیٹی پر خرچ كیے ہیں؟

    سوال: میری بیٹی کے شوہر نے مختلف مواقع پر مجھ سے بطور لون پیسے لیے تھے اور کل رقم سولہ لاکھ ہوگئی ہے، انہوں نے مجھے اپنے دستخط سے اس کی رسید دی تھی اور اس پر دو گواہ بھی ہیں، اب وہ مجھے یہ لون ادا کرنے سے انکارکررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پیسے میری بیٹی پر خرچ کئے ہیں، براہ کرم، اس بارے میں شرعی حکم بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 149418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    602-547/B6/1438

    کیا آپ کے داماد نے آپ سے قرض لیتے وقت یہ صراحت کی تھی کہ یہ قرض میں صرف آپ کی بیٹی کے لیے لے رہا ہوں، ان کی ضرورت کے لیے لے رہا ہوں اور لڑکی بھی اس کا اعتراف کرے کہ میں نے اپنی ضرورت کے لیے اپنے شوہر کی معرفت یہ قرض لیا تھا، تو اس کی وضاحت مع دلیل کے فرمائیں اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔ شوہر ، بیوی اور باپ سب ہی کی تحریر اپنے دستخط کے ساتھ آنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند