• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149250

    عنوان: سودی پیسوں کو غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یانہیں؟

    سوال: میں اسکول میں ملازمت کرتا ہوں، اور میری تنخواہ کے ساتھ کچھ سود کے پیسے بھی میرے پاس آتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں سود کے پیسے میرے اسکول کے غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات مثلاً کتابوں یا اسکول میں آنے کے لیے گاڑی کے کرایہ وغیرہ کے لیے استعمال کرسکتا ہوں یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  740-640/H=6/1438

    غریب بچوں کو دے کر مالک اور قابض بنادیں، اپنے قبضہ میں لینے کے بعد وہ اپنی ہر ضرورت میں خرچ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند