• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 148979

    عنوان: میں جائز طریقے سے کس طرح اپنا انکم ٹیکس سے بچا سکتاہوں؟

    سوال: میری تنخواہ 152000ہے جس میں سے ایک موٹی رقم انکم ٹیکس کے نام پر وضع ہوجاتی ہے تو میں اسلامی طریقے سے کس طرح اپنا انکم ٹیکس سے بچا سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 148979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 463-434/N=6/1438

    انکم ٹیکس شریعت کی نظر میں ایک ناجائز ٹیکس ہے ، اس سے بچنے کے لیے دور حاضر میں مختلف شکلیں پائی جاتی ہیں، آپ کسی انکم ٹیکس وکیل یا تجربہ کار لوگوں سے معلوم کریں کہ ان میں سے کون سی شکل یا شکلیں آپ کے لیے مناسب وبہتر ہیں ؟پھر آپ وہ شکلیں تفصیل کے ساتھ لکھ کر بھیجیں ، انشاء اللہ ان میں جو شکلیں شریعت کی روشنی میں جائز ہوں گی، ان کی نشان دہی کردی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند